امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا پرسیورینس روور جس کریٹر میں لینڈ کیا تھا، وہاں سے آج نزدیک ہی ایک خشک جھیل کی طرف بڑھے گا۔
بی بی سی کے مطابق چھ پہیوں والا روور ڈیلٹا کے علاقے میں اپنے راستے میں ہر بار رک رک کر چٹانوں کا مشاہدہ کرے گا، جس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا مریخ پر کبھی زندگی کا وجود تھا یا نہیں۔Mars 2022 Perseverance Rover
ڈیلٹا سے واپس آتے وقت روور اپنے ساتھ کچھ چٹانیں لائے گا تاکہ بعد میں جانچ کے دوران نمونے حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
ناسا کے سینئر سائنسدان کیٹی اسٹیک مورگن نے کہا کہ جیزیرو کریٹر کے نزدیک ڈیلٹا میں زندگی کے شواہد تلاش کرنا اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان چٹانوں میں ہمیں یہاں زندگی کے شواہد مل سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہم مریخ پر موسم اور وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی پتہ کر سکتے ہیں۔