اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

NASA Moon Rocket ناسا کا مون راکٹ لانچ کے لیے تیار ہے - امریکی خلائی ایجنسی ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے تیار کردہ مون راکٹ آرٹیمس I کو کل یعنی 16 نومبر کو لانچ کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو انسان جلد ہی دوبارہ چاند کی سطح پر قدم رکھے گا۔NASA's moon rocket on track for Wednesday launch attempt

ناسا کا مون راکٹ لانچ کے تیار ہے
ناسا کا مون راکٹ لانچ کے تیار ہے

By

Published : Nov 15, 2022, 1:14 PM IST

واشنگٹن: خراب موسم اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے 4 ماہ کا طویل انتظار کل (16 نومبر) ختم ہو سکتا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے تیار کردہ مون راکٹ آرٹیمیس I کو کل یعنی 16 نومبر کو لانچ کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو انسان جلد ہی ایک بار پھر چاند کی سطح پر قدم رکھے گا۔ NASA's moon rocket on track for Wednesday launch attempt

مشن مینیجر مائیک سارافین نے نامہ نگاروں کو بتایا، "آرٹیمس-1 بدھ کی صبح ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، جس میں خلابازوں کی بجائے ٹیسٹ ڈمیاں ہوں گی۔" 322 فٹ (98 میٹر) کے ناسا راکٹ میں عملے کا ایک خالی کیپسول ہے۔ "بغیر پائلٹ کے یہ ناسا کی طرف سے بنایا گیا اب تک کا یہ سب سے طاقتور راکٹ ہے۔ خلائی راکٹ (SLS) چاند کے گرد میں کیپسول بھیجنے کی کوشش کرے گا۔ NASA's moon rocket on track for Wednesday launch attempt

اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو گزشتہ 50 سال قبل ناسا کے اپولو پروگرام کے بعد چاند پر جانے والا یہ پہلا کیپسول ہوگا۔ اس تجربے کے ذریعے خلابازوں کا مقصد 2024 میں چاند کے چاروں اطراف تک پہنچنا اور 2025 میں چاند پر اترنا ہے۔ NASA's moon rocket on track for Wednesday launch attempt

مزید پڑھیں:

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ناسا کے قمری روور کا تجربہ اگست میں کیا گیا تھا۔ لیکن انجن میں خرابی کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ ستمبر کے آخر میں ایک بار پھر کینیڈی اسپیس سینٹر میں سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا۔ پھر 14 نومبر کو تیسرا ٹیسٹ شیڈول تھا۔ لیکن سمندری طوفان نکول کی وجہ سے لانچ ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم اب مون راکٹ آرٹیمیس I کو کل یعنی 16 نومبر کو لانچ کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details