اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Twitter Lays Off 20 Employees مسک نے ٹویٹر کے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے

مسک نے ٹویٹر سے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے ٹویٹر پر کئے گئے نئے اقدامات پر تنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو اس لیے بھی نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے تنقیدی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا۔ Musk fires at least 20 Twitter employees for criticising him

مسک نے ٹویٹر کے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے
مسک نے ٹویٹر کے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے

By

Published : Nov 16, 2022, 3:03 PM IST

نئی دہلی: ایلون مسک نے ٹویٹر سے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے ٹویٹر پر کئے گئے نئے اقدامات کی تنقید کی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو اس لیے بھی نکال دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے تنقید کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا۔ مسک نے تقریباً 3,800 ریگولر ملازمین اور 5,000 سے زیادہ کنٹریکٹ ورکرز کو برطرف کیا ہے، مسک ہر اس شخص کو برطرف کررہے ہیں جو ان پر تنقید کرنے کی جرات کررہا ہے۔ Musk fires at least 20 Twitter employees for criticising him

پلیٹ فارم کے کیسی نیوٹن نے برطرف کیے گئے لوگوں کی تعداد 20 بتائی ہے جو سافٹ ویئر انجینئر ہیں، اور ٹیک رائٹر گرجیلی اوروز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ تقریباً 10 افراد کو مسک کے خلاف بولنے پر برطرف کیا گیا ہے۔ مسک نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ٹویٹر کے ایک ملازم ایرک فران ہوفر کو برطرف کردیا ہے جس نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر انہیں عوامی طور پر غلط بتایا تھا۔ Musk fires at least 20 Twitter employees for criticising him

ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ مسک شاید فران ہوفر کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے جب ڈویلپر نے ٹویٹ کیا کہ شاید مسک کو یہ سوال نجی طور پر پوچھنا چاہئے، جس پر ٹویٹر کے سی ای او نے جواب دیا کہ انہیں برطرف کردیا گیا ہے۔مسک کی تنقید کو محض ری ٹویٹ کرنے والوں کو بھی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ Musk fires at least 20 Twitter employees for criticising him

مزید پڑھیں:

ایک ٹویٹر صارف نے پوسٹ کیا، "ایلن مسک نے متعدد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جو پروٹوکول کے مطابق ٹویٹر اور کمپنی سلیک پر تنقید کر رہے تھے۔" Musk fires at least 20 Twitter employees for criticising him

ABOUT THE AUTHOR

...view details