حیدآباد: گلوبل اسمارٹ فون برانڈ Motorola نے جمعہ کو بھارت میں اپنے نئے اسمارٹ فون 'Moto G73 5G' کو لانچ کیا ہے جس میں 6.5 انچ ڈسپلے اور 5,000mAh بیٹری لگی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ نیا 'Moto G73 5G' اسمارٹ فون 16 مارچ سے Flipkart، motorola.in اور معروف ریٹیل اسٹورز پر 18,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔
یہ فون دو کلر میں دستیاب ہوگا جس میں مڈ نائٹ بلیو اور لوسنٹ وائٹ شامل ہے۔ نئی ڈیوائس میں 'الٹرا پکسل ٹیکنالوجی' کے ساتھ 50MP کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون MediaTek Dimensity 930 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے اور اس میں 8 GB RAM کے علاوہ 128 GB اسٹوریج موجود ہے۔ نیا فون میں 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے لگا ہوا ہے اور یہ Dolby Atmos کے ساتھ سٹیریو سپیکر کے ساتھ پیک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اسمارٹ فون 'موٹو سیکیور' فیچر کے ساتھ آتا ہے جو صارف کے فون کی سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔