اردو

urdu

Meta Shuts Down Connectivity Division: میٹا نے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا

میٹا نے تقریباً 10 سال بعد مبینہ طور پر اپنے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا ہے۔ میٹا کو 2023 میں مزید نقصانات کی اندیشہ ہے۔ Meta Shuts Down Connectivity Division

By

Published : Dec 13, 2022, 11:44 AM IST

Published : Dec 13, 2022, 11:44 AM IST

میٹا نے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا
میٹا نے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا

سان فرانسسکو: میٹا نے تقریباً 10 سال بعد مبینہ طور پر اپنے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی اب اس ڈویژن کو اپنے بنیادی ڈھانچے اور مرکزی مصنوعات کی ٹیموں میں تقسیم کرے گی۔ 2013 میں شروع کی گئی، میٹا کنیکٹیویٹی (سابقہ ​​فیس بک کنیکٹیویٹی) کا مقصد آن لائن صارفین میں اضافہ کرنا تھا تاکہ صارفین کمپنی کے سوشل نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ حالانکہ یہ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ میٹا نے اپنی کنیکٹیویٹی ڈویژن کو کب بند کیا، لیکن کمپنی میں گزشتہ ماہ ہوئی چھٹنیوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کمپنی نے اپنے کنیکٹیویٹی ڈویژن کو بند کر دیا ہے۔ Meta shuts down Connectivity division

کمپنی نے گزشتہ ماہ تقریباً 11,000 ملازمین کی چھٹنی کی تھی۔ میٹا کو 2023 میں مزید نقصانات کا اندیشہ ہے، کیونکہ کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ میٹاورس بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ میٹا کنیکٹیویٹی نے سیٹلائٹ، ڈرون اور انٹرنیٹ سے منسلک ہیلی کاپٹر سمیت بڑے اقدامات کے علاوہ ترقی پذیر ممالک میں مفت انٹرنیٹ بھی فراہم کیا ہے جس سے صارفین کو فیس بک اور چند دیگر ویب سائٹس تک رسائی حاصل تھی۔ Meta shuts down Connectivity division

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا تھا، سوشل میڈیا کمپنی نے یہ کارروائی کمپنی کی آمدنی میں کمی کے بعد کی تھی۔ Meta Cuts Jobs میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ میں میٹا کی تاریخ میں کچھ مشکل ترین تبدیلیاں شیئر کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کے سائز کو تقریباً 13 فیصد کم کرنے اور اپنے 11,000 سے زیادہ باصلاحیت ملازمین کو کمپنی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہوں۔

(آئی اے این ایس)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details