نئی دہلی: میٹا نے بالآخر فیس بک پر نجی میسجز اور کالز کے لیے کئی نئی خصوصیات کے ساتھ ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرادی ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گفتگو کے پیغامات میں ترمیم کرنے کی صلاحیت، اعلیٰ میڈیا کوالٹی اور غائب ہونے والے میسجز سمیت اضافی فعالیت بھی فراہم کرتا ہے۔ میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ، "2016 سے، میسنجر کے پاس لوگوں کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آن کرنے کا اختیار تھا، لیکن اب ہم میسنجر پر پرائیویٹ چیٹس اور کالز کو ڈیفالٹ طریقہ سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میں تبدیل کر رہے ہیں۔"
کمپنی نے کہا کہ نئی خصوصیات فوری طور پر استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی، حالانکہ میسنجر چیٹس کو ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ اپ ڈیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اب آپ میسیج بھیجنے کے بعد 15 منٹ تک میسجز میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ میٹا نے کہا، "آپ اب بھی ترمیم شدہ میسجز میں بدسلوکی کی اطلاع دے سکتے ہیں اور میٹا ترمیم شدہ پیغام کے پچھلے ورژن دیکھ سکے گا۔" میسنجر پر غائب ہونے والے پیغامات اب بھیجے جانے کے بعد 24 گھنٹے تک رہتے ہیں۔ میسنجر پر غائب ہونے والے میسجز صرف اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجز کے لیے دستیاب ہیں۔