حیدرآباد: ہوم اسمارٹ فون برانڈ لاوا نے پیر کے روز ایک نیا اسمارٹ فون 'Blaze 2' لانچ کیا ہے، جس میں پریمیم گلاس فنش اور پنچ ہول ڈسپلے جیسی خصوصیات موجود ہیں۔ 8,999 روپے کی قیمت والا یہ اسمارٹ فون دو کلرز میں آتے ہیں جس میں گلاس اورنج اور گلاس بلیو شامل ہے، کمپنی کے مطابق، 18 اپریل سے یہ فون آن لائن اسٹور پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔
اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم دستیاب ہے، جس کو اضافی 5 جی بی ورچوئل ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیوائس 90Hz ریفریش ریٹ اور بلوٹ فری اینڈرائیڈ کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ Blaze ٹو میں 6.5 ڈی کورڈ اسکرین کے ساتھ (16.51 سینٹی میٹر) HD+ IPS ڈسپلے اور آٹو کال ریکارڈنگ موجود ہے۔ یہ ڈیوائس بلٹ ان 18W فاسٹ چارجر اور ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کے ساتھ 5000mAh بیٹری سے چلتا ہے۔