نئی دہلی: آئی ٹیل نے جمعرات کے روز 7،699 روپے میں ایک نیا 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا اسمارٹ فون 'P40' لانچ کیا۔ITEL P40 تین کلر میں آتا ہے جس میں فورس بلیک، ڈریم بلیو اور گولڈن کلر شامل ہے۔ آئی ٹیل انڈیا کے سی ای او اریجیت تالاپاترا نے ایک بیان میں کہا، "پی 40 اپنے سگمنٹ کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور یہ ڈیوائس جدید ٹکنالوجی اور عمدہ ڈیزائن کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ یہ ڈیوائس صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔ "
انہوں نے مزید کہا " موجودہ دور میں صارفین ایسے اسمارٹ فونز کی توقع کرتے ہیں جو بہترین کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس نئے ڈیوائس میں اعلی صلاحیت کی بیٹری صارفین کو زیادہ دیر تک کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ITEL P40 کو شاندار 9.2 ملی میٹر الٹرا سلیم باڈی اور ڈبل لینس سیٹ اپ کے ساتھ ہر جگہ توجہ مبذول کرانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں 13 ایم پی ڈبل کیمرا اور ڈوئل فلیش ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 6.6 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس واٹر ڈراپ فل سکرین ڈسپلے اور 5 ایم پی فرنٹ کیمرا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ITEL P40 کو تمام تفریح اور کام کے لئے بنایا گیا ہے کیونکہ یہ میموری فیوژن ٹکنالوجی کے ساتھ آتا ہے جو صارف کو اپنی ریم کو 7 جی بی تک بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔