اردو

urdu

Chandrayaan-3 چندریان تھری نے لینڈنگ سے پہلے نزدیک سے بھیجی چاند کی تازہ تصویریں

By

Published : Aug 21, 2023, 11:59 AM IST

Updated : Aug 21, 2023, 12:05 PM IST

چندریان -3 نے لینڈنگ سے پہلے لینڈر ہیزرڈ ڈیٹیکشن اینڈ ایوائیڈنس کیمرہ (LHDAC) کا استعمال کرتے ہوئے چاند کی تازہ تصاویر کھینچی ہیں۔ یہ تصاویر چاند کی سطح کے جنوبی قطب پر اس جگہ کی ہیں، جہاں لینڈر 'وکرم' کو اتارنے کی تیاری ہے۔ ISRO shares pictures of Moon

Etv Bharat
Etv Bharat

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا مشن چندریان -3 نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے اپنی منزل چاند کی جانب رواں دواں ہے۔ چندریان 3 کا لینڈر وکرم چاند کی سطح پر اترنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ دو دن بعد 23 اگست کو محفوظ لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔ چاند کی سطح پر لینڈنگ سے پہلے چندریان تھری کے لینڈر نے چاند کی تازہ اور حیرت انگیز تصاویر بھیجی ہیں۔ چندریان -3 نے لینڈنگ سے پہلے لینڈر ہیزرڈ ڈیٹیکشن اینڈ ایوائیڈنس کیمرے (LHDAC) کی مدد سے چاند کی قریب ترین اور نئی تصاویر بھیجی ہیں۔ یہ تصاویر چاند کی سطح کے جنوبی قطب پر اس جگہ کی ہیں، جہاں چندریان 3 کے لینڈر 'وکرم' کو اتارنے کی تیاری ہے۔

اسرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' (سابقہ ​​ٹویٹر) پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''یہ چاند کے دوردراز علاقے کی تصویریں ہیں، جنہیں لینڈر کے لینڈر ہیزرڈ ڈیٹیکشن اینڈ ایوائیڈنس کیمرے (LHDAC) نے لیا ہے۔' خصوصی کیمرے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، اسرو نے کہا کہ ''یہ کیمرہ لینڈر کے نیچے اترنے کے دوران محفوظ لینڈنگ ایریا کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ اسے اسپیس ایپلیکیشن سینٹر اسرو میں خاص طور پر محفوظ لینڈنگ ایریا کا پتہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Luna 25 Crashes on Moon روس کا قمری مشن ناکام، لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار

Chandrayaan-3 چندریان تھری اب چاند سے صرف پچیس کلومیٹر دور، دیکھیں چاند کا انوکھا منظر

چندریان 3 کے 23 اگست کو شام 6 بج کر 4 منٹ پر چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی امید ہے۔ مشن کا دوسرا اور آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن (رفتار کو کم کرنے کا عمل) اتوار کی صبح کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ چندریان تھری کے چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت ایسا کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا جب کہ چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ اب تک چاند پر صرف امریکہ، سوویت یونین اور چین کے مشن ہی کامیابی سے اترے ہیں۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details