چنئی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے جمعرات کی رات کو 14 جولائی کو سری ہری کوٹا سے لانچ کیے گئے چندریان -3 خلائی جہاز کے ذریعہ لی گئی تصاویر جاری کیں۔ یہ خلائی گاڑی چاند کی سطح پر جائے گی اور اسے 5 اگست کو چاند کے مدار میں نصب کیا گیا۔
لینڈر امیجر (ایل آئی) کیمرے سے لی گئی زمین کی پہلی تصویر ہے۔ یہ تصویر 14 جولائی کو لی گئی تھی، جب چندریان 3 کوسری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔
اسرو نے ٹویٹ کیا کہ "ندیان 3 مشن لانچ کے دن لینڈر امیج (LI) کیمرے سے چاند کی تصویر لی گئی"۔ یہ تصویر 6 اگست کو خلائی جہاز پر لینڈر ہوریزونٹل ویلوسیٹی کیمرے (ایل ایچ وی سی) کے ذریعے لی گئی چاند کی ہے جس میں چاند پر نیلے سبز رنگ کے گڑھے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔