اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

ISRO to Explore Dark Side of Moon: اسرو کا چاند کے تاریک حصے کو تلاش کرنے کا منصوبہ - بھارتی خلائی ایجنسی اسرو

چاند اور منگل مشن کے بعد، بھارتی خلائی ایجنسی (اسرو) کی نظریں اب شکر پر ہیں۔ اسرو جاپان کے ساتھ مل کر چاند کے تاریک حصے کو تلاش کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ ISRO plans to return to Mars, explore dark side of moon with Japan

اسرو کا چاند کے تاریک پہلو کو تلاش کرنے کا منصوبہ ہے
اسرو کا چاند کے تاریک پہلو کو تلاش کرنے کا منصوبہ ہے

By

Published : Nov 7, 2022, 10:22 AM IST

دہرادون: چاند اور منگل مشن کے بعد، بھارتی خلائی ایجنسی (اسرو) کی نظریں اب شکر پر ہے، اسرو جاپان کے ساتھ مل کر چاند کے تاریک پہلو کو تلاش کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ آکاش تتوا سمیلن میں اسرو کے مستقبل کی مشنوں پر ایک پریزنٹیشن دیتے ہوئے احمد آباد میں قائم فزیکل ریسرچ لیبارٹری کے ڈائریکٹر انیل بھردواج نے کہا کہ خلائی ایجنسی مریخ سیارہ پر ایک جانچ بھیجنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ ISRO plans to return to Mars, explore dark side of moon with Japan

بھاردواج نے کہا کہ وہ جاپانی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ چاند کے مستقل سایہ والے علاقے کو تلاش کرنے کے لئے ایک قمری روور بھیجا جاسکے۔ ابتدائی منصوبوں کے مطابق، ISRO کی طرف سے بنائے گئے ایک قمری لینڈر اور روور کو ایک جاپانی راکٹ کے ذریعے چاند کے مدار میں ڈالا جائے گا۔ بھاردواج نے کہا، " اس کے بعد روور چاند کے مستقل سایہ دار علاقے کا سفر کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نظر نہیں پہنچی ہے"۔ ISRO plans to return to Mars, explore dark side of moon with Japan

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ اسپیس ایجنسی نے مریخ سیارے کا ایک بار پھر جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وہیں، چاند کے اندھیرے والے علاقے کا جائزہ لینے کے لئے مشن چندریان-3 کے تحت اسرو کی جانب سے تیار لینڈر اور روور کو جاپانی اسپیس ایجنسی کی مدد سے آربٹ میں قائم کیا جائے گا۔ یہ چاند کے جنوبی مدار کے پاس منصوبہ کے مطابق لینڈنگ کرے گا۔ اس کے بعد روور چاند کے اندھیرے والے علاقے کا سفر کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی ہے۔ ISRO plans to return to Mars, explore dark side of moon with Japan

ABOUT THE AUTHOR

...view details