بنگلورو: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہفتہ کے روز 26 نومبر کو ستیش دھون خلائی مرکز سری ہری کوٹا سے اوشین سیٹ-3 اور آٹھ نینو سیٹلائٹس لانچ کیا۔ اسرو سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ سیٹیلائٹ ہفتہ کی صبح 11.46 بجے لانچ ہوئی۔ اس سیٹلائٹس کو PSLV C-54 یا EOS-06 مشن کے حصے کے طور پر لانچ کیا گیا۔ ISRO launches PSLV-C54 mission
بتایا جا رہا ہے کہ مشن کا بنیادی پے لوڈ Oceansat سیریز کی تیسری نسل سیٹلائٹ Oceansat-3 ہے۔ اس کے علاوہ پکسل انڈیا کے تیار کردہ آنند نینو سیٹلائٹ اور دھرو اسپیس، ایسٹروکاسٹ اور اسپیس فلائٹ USA کے تیار کردہ دیگر نینو سیٹلائٹ بھی لانچ کیے گئے۔ ISRO launches PSLV-C54 mission
Oceansat-3 کی خاصیت کیا ہے؟
واضح رہے کہ 2009 میں اوشین سیٹ-2، ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (EOS) کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔ اب قومی خلائی ایجنسی نے سمندری مشاہدات کی نگرانی اور ریکارڈ کرنے کے لیے تیسرا Oceansat-3 EOS لانچ کیا ہے۔ معلوم ہوکہ Oceansat سیریز کا یہ سیٹیلائٹ ارٹھ ابزرویشن سیٹلائٹ ہیں، جو صرف سمندری اور ماحولیاتی مطالعہ کے لیے وقف ہیں۔ ISRO launches PSLV-C54 mission