چنئی: اسرو کے نئے مشن پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ، ایکس-رے پولاریمیٹر سیٹلائٹ اور 10 دیگر پے لوڈس کے لانچ کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی اتوار کی صبح سری ہری کوٹا کے خلائی بندرگاہ پر شروع ہوئی۔ اسرو ذرائع نے بتایا کہ 25 گھنٹے کی الٹی گنتی آج صبح 8.10 بجے شروع ہوئی۔ اسرو نے کہا، "یکم جنوری 2024 کو صبح 09.10 بجے لانچ ہونے والے مشن کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح 8.10 بجے شروع ہوگئی۔
اسرو نے کہا ہے کہ مشن کو لانچ آتھرائزیشن بورڈ اور مشن ریڈی نیس ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اسرو کے مطابق، الٹی گنتی کے دوران، چار مرحلوں والے وہیکل میں پروپیلنٹ بھرنے کا کام ہوگا، جس میں ٹھوس اور مائع ایندھن ہے۔ اسرو ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ 44.4 میٹر لمبا پی ایس ایل وی-سی58، (اپنی 60ویں پرواز میں اورڈی ایل ویرینٹ کے تحت چوتھے) 260 ٹن کے وزن کے ساتھ پیر کوشار رینج سے صبح 9.10 بجے پہلے لانچ پیڈ سے اڑان بھرے گا۔
مزید پڑھیں:سولر مشن آدتیہ ایل 1 سکس، جنوری میں منزل پر پہنچے گا: اسرو چیئرمین