اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

IPhone 14 Pro User Complain: آئی فون 14 پرو کے صارفین نے ویڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں کمپنی سے شکایت کی - iPhone 14 Pro Camera Shaking

اسمارٹ فون کے دھندلا پن اور لرزنے والی فوٹیج کو لیکر ٹیک دیو ایپل آئی فون 14 پرو کے صارفین نے کمپنی سے شکایت کی ہے۔ iPhone 14 Pro users complain of shaking camera in 3rd-party apps

آئی فون 14 پرو کے صارفین نے ویڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں کمپنی سے شکایت کی
آئی فون 14 پرو کے صارفین نے ویڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں کمپنی سے شکایت کی

By

Published : Sep 19, 2022, 2:03 PM IST

سان فرانسسکو: اسمارٹ فون کے دھندلا پن اور لرزنے والی فوٹیج کو لیکر ٹیک دیو ایپل آئی فون 14 پرو کے صارفین نے کمپنی سے شکایت کی ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ تھرڈ پارٹی کے ایپس میں ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ AppleInsider کے مطابق، آئی فون 14 پرو کے لیے ٹیک دیو کی اپ ڈیٹ میں کیمرہ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، بشمول 48MP سینسر اور اسموتھ ویڈیوز بنانے کے لیے ایکشن موڈ، وغیرہ وغیرہ۔ iPhone 14 Pro users complain of shaking camera in 3rd-party apps

رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ 'ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کیمرہ استعمال کرنے والے تھرڈ پارٹی ایپس نئے ہارڈ ویئر کے ساتھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے محسوس کیا ہے کہ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس استعمال کرنے کے دوران کیمرہ ماڈیول ہل رہا تھا۔

آئی فون 14 پرو کے مقابلے میں، 48MP کیمرہ میں ایپل کا سیکنڈ جنریشن سینسر OIS شفٹ ہے، جو سینسر کو حرکت دیتا ہے، جبکہ دوسرا پرانا اور روایتی OIS سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


کچھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ تھرڈ پارٹی ایپس کا کیمرہ فیچرز استعمال کرتے ہیں تو اس دوران وہ لرزنے اور مکینیکل حرکت کو آسانی سے دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ اس مسئلے کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو میں، آئی فون ہلکا سا ہل رہا ہے اور شور کر رہا تھے۔ iPhone 14 Pro users complain of shaking camera in 3rd-party apps

حالانکہ یہ معلوم نہیں ہے کہ اس مسئلے سے کتنے آئی فون متاثر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ AppleInsider نے اس مسئلے کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

(آئی اے این ایس)

ABOUT THE AUTHOR

...view details