اردو

urdu

By

Published : Mar 24, 2023, 9:01 PM IST

ETV Bharat / science-and-technology

Great Offer On IPhone 14 آئی فون 14 پر مل رہا ہے بھاری ڈسکاؤنٹ

اگر آپ سستا میں آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو آئی فون 14 سیریز پر بھاری آفرز مل رہا ہے۔ آپ یہ فون بہت کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو A15 بایونک چپ سیٹ اور 12MP + 12MP ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ iPhone 14 is getting a huge discount

آئی فون 14 پر مل رہا ہے بھاری ڈسکاؤنٹ
آئی فون 14 پر مل رہا ہے بھاری ڈسکاؤنٹ

حیدرآباد: اگر آپ نیا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں۔ تو آپ آئی فون 14 یا آئی فون 14 پلس خرید سکتے ہیں۔ ان دونوں ماڈلز پر بھاری آفرز دستیاب ہیں، لیکن یہ آفر فلپ کارٹ یا امیزن پر دستیاب نہیں ہے۔ بلکہ یہ آفر ایپل کے آتھرائزڈ اسٹور یونی کارن پر دستیاب ہے۔ ایپل نے ان دونوں سمارٹ فون کو گزشتہ سال ستمبر میں لانچ کیا تھا۔ آئی فون 14 کی قیمت 79,990 روپے سے شروع ہوتی ہے جو اس کے 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت ہے۔ آپ یونی کارن اسٹور پر بینک ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ایکسچینج آفر بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کی تفصیلات

آئی فون 14 پر کیا ہے آفر ہے؟

ایپل نے یہ اسمارٹ فون 79,990 روپے کی ابتدائی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ آپ اس ہینڈ سیٹ کو 34 ہزار روپے تک کی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ یونی کارن اسٹور پر آپ کو فوری طور پر 10,000 روپے کی چھوٹ مل رہی ہے، جس کے بعد ہینڈ سیٹ کی قیمت 69,990 روپے ہوجاتی ہے۔ آپ کو HDFC بینک کارڈ پر 4000 روپے کی چھوٹ مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے فون کو ایکسچینج کرنے پر 6000 روپے کا بونس بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ صارفین 25,000 روپے تک کی ایکسچینج ویلیو کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یعنی آپ کو کل 45 ہزار روپے تک کی چھوٹ ملے گی۔ اس طرح آپ اپنا فون 34,990 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

خصوصیات کیا ہیں؟

خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو آئی فون 14 کو 6.1 انچ کا سپر ریٹنا XDR OLED پینل ملتا ہے، جو پتلی بیزلز کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں آپ کو فیس آئی ڈی کی سہولت دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون A15 Bionic چپ سیٹ کے ساتھ آتا ہے۔ ہینڈ سیٹ تازہ ترین iOS 16 پر کام کرتا ہے۔ آپ اسے 128GB، 256GB اور 512GB اسٹوریج کے اختیارات میں خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آپٹکس کے بارے میں بات کریں تو اس میں آپ کو 12MP وائیڈ اینگل لینس اور 12MP الٹرا وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ملتا ہے۔ فرنٹ میں کمپنی نے 12MP کا سیلفی کیمرہ دیا ہے۔ آپ کو یہ تمام خصوصیات آئی فون 14 پلس میں بھی ملتی ہیں۔ اس میں آپ کو صرف بڑی سکرین اور بڑی بیٹری کا فائدہ ملتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details