اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Instagram Awarded Student Rs 38 Lakh: جے پور کے ایک طالب علم کو بگ ڈھونڈنے پر انسٹاگرام نے 38 لاکھ روپے کا انعام دیا - Neeraj Sharma found a mistake in Instagram

نیرج شرما کو کروڑوں لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے انسٹاگرام سے 38 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ Instagram Awarded Student Rs 38 Lakh

جے پور کے ایک طالب علم کو بگ ڈھونڈنے پر انسٹاگرام نے 38 لاکھ روپے کا انعام دیا
جے پور کے ایک طالب علم کو بگ ڈھونڈنے پر انسٹاگرام نے 38 لاکھ روپے کا انعام دیا

By

Published : Sep 19, 2022, 1:13 PM IST

جے پور: جے پور کے طالب علم نیرج شرما کو کروڑوں لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے انسٹاگرام سے 38 لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔ معلومات کے مطابق نیرج شرما کو انسٹاگرام میں ایک ایسا بگ ملا جس کی وجہ سے کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ بغیر لاگ ان اور پاس ورڈ تبدیل کیے تھمب نیل تبدیل کرکے ہیک کیا جا سکتا ہے۔

نیرج شرما نے انسٹاگرام اور فیس بک کو اس غلطی سے آگاہ کرایا۔ مستند ہونے پر نیرج شرما کو اس کام کے لیے انسٹاگرام نے 38 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ Instagram rewards Jaipur student with Rs 38 lakh for finding a bug

نیرج شرما نے کہا، "فیس بک کے انسٹاگرام میں ایک بگ تھا، جس کے ذریعے کسی بھی اکاؤنٹ کا تھمب نیل کو تبدیل کیا جا سکتا تھا۔ اکاؤنٹ ہولڈر کا پاس ورڈ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو، اس کو تبدیل کرنے کے لیے اکاؤنٹ کی میڈیا آئی ڈی کی صرف ضرورت تھی۔ "

طالب علم نے بتایا کہ "گزشتہ سال دسمبر میں، مینے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں غلطی ڈھونڈھنی شروع کردی۔ کافی محنت کے بعد 31 جنوری کی صبح مجھے انسٹاگرام کی (بگ) غلطی کا علم ہوا۔"

"اس کے بعد، میں نے فیس بک کو انسٹاگرام پر غلطی کے بارے میں بتایا اور تین دن بعد جواب ملا۔ بعد میں انہوں نے مجھ سے ڈیمو شیئر کرنے کو کہا۔" Instagram Awarded Student Rs 38 Lakh

اس کے بعد نیرج شرما نے انہیں 5 منٹ میں دکھانے کے لیے تھمب نیل تبدیل کر دیا۔ انہوں نے اس کی رپورٹ کو منظور کر لیا اور 11 مئی کی رات اسے فیس بک سے ایک میل موصول ہوا جس میں اسے بتایا گیا کہ اسے $45,000 (تقریباً 35 لاکھ روپے) کا انعام دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی، انعام دینے میں چار ماہ کی تاخیر کے بدلے فیس بک نے 4500 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ روپے) بونس کے طور پر بھی دیا۔

(آئی اے این ایس)

ABOUT THE AUTHOR

...view details