اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Instagram Launched Notes Feature: انسٹاگرام نے 'نوٹس' فیچر کو یوروپ، جاپان تک پہنچایا - Instagram expands Notes feature to Europe Japan

انسٹاگرام نے گزشتہ ماہ اہک نوٹس فیچر لانچ کیا جو یوروپ اور جاپان کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ Instagram expands Notes feature to Europe Japan

انسٹاگرام نے 'نوٹس' فیچر کو یوروپ ، جاپان تک پہنچایا
انسٹاگرام نے 'نوٹس' فیچر کو یوروپ، جاپان تک پہنچایا

By

Published : Jan 31, 2023, 2:07 PM IST

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے 'نوٹس' فیچر کو یوروپ اور جاپان تک پھیلا رہا ہے، اس فیچر پر صارفین اپنے خیالات کو باآسانی شیئر کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہاکہ نوٹس اب یوروپ اور جاپان میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

وہیں ایک ویڈیو میں موسیری نے کہا ہے کہ فیچر لانچ ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس فیچر تک رسائی حاصل نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔' جس پر انہوں نے صارفین کو بتایا کہ، بعض اوقات میں جب کمپنی کوئی نئی فیچر لانچ کرتی ہے، تو شروعاتی دنوں میں اسے صرف کچھ خاص فیصد لوگوں کے لیے یا صرف ایک مخصوص ملک کے لیے ہی لانچ کرتی ہے۔"

"اور کبھی کبھی، نوٹس کے معاملے میں، ہم ہر جگہ کچھ کچھ لانچ کرتے رہتے ہیں، لیکن اگر مزید کام کرنا ہے تو کچھ ممالک میں اس فیچر کو روکنا ہوگا۔" موسیری نے یہ واضح کیا کہ فیچر نے خاص طور پر ایشیا، شمالی امریکہ اور لاطینی امریکہ کے نوجوانوں کے لیے بہتر ثابت ہوا ہے۔ معلوم ہو کہ نوٹس فیچر کو گزشتہ ماہ کمپنی نے متعارف کرایا تھا۔ نوٹس پر ٹیکسٹ اور ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف 60 حروف تک کی مختصر پوسٹس کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ماہ اسکرین کے نیچے مین بار سے شاپنگ ٹیب کو ہٹا دے گا۔ دی ورج کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام شاپنگ ٹیب کو ہٹاکر نئی پوسٹ بنانے کا بٹن سیٹ کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details