حیدرآباد: لیپ ٹاپ کا کریز دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال ہونے لگا ہے۔ لیپ ٹاپ نے دفتر میں بھی ڈیسک ٹاپ کی جگہ لے لی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے کئی کمپنیوں نے اب کم قیمت پر لیپ ٹاپ لانچ کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر آپ کے پاس پرانا لیپ ٹاپ ہے اور نیا خریدنا چاہتے ہیں تو کم قیمت کا لیپ ٹاپ جلد ہی مارکیٹ میں لانچ ہونے والا ہے۔ Infinix اپنے کم قیمت کے فونز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب وہ اپنا سب سے سستا لیپ ٹاپ بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ڈیوائس کا نام Infinix Inbook Y1 Plus ہے اور یہ 20 فروری کو بھارت میں لانچ ہوگا۔ لانچ سے پہلے لیپ ٹاپ کی قیمت اور فیچرز فلپ کارٹ پر سامنے آچکی ہے۔ تو آئیے Infinix Inbook Y1 Plus لیپ ٹاپ کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
nfinix Y1 Plus کی خصوصیات
انفینکس وائی ون پلس (Infinix Y1 Plus) لیپ ٹاپ فلپ کاٹ پر لسٹ کیا جارہا ہے۔ لسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ Infinix Y1 Plus میں 15.6 انچ کا FHD ڈسپلے ہوگا جس میں 250 نٹس کی برائٹنیس ہوگی۔ ڈیوائس کو سلیک ڈیزائن اور چاروں طرف سے باریک بیزلز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ لیپ ٹاپ Intel Core i3 10th gen پروسیسر سے تقویت یافتہ ہوگا۔
Infinix Y1 Plus کی بیٹری