ایمسٹرڈیم [نیدرلینڈز]:بھارتی نژاد پروفیسر ڈاکٹر جوئیتا گپتا کو موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ان کے کام کے لیے ڈچ پرائزسے نوازا گیا۔ وہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ایمسٹرڈیم انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سائنس ریسرچ اور آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ فار واٹر ایجوکیشن میں گلوبل ساوتھ میں ماحولیات اور ترقی کی پروفیسر ہیں۔جوئیتا گپتا کو یہ انعام 4 اکتوبر کو دی ہیگ میں ایک انعامی تقریب میں ملا۔ ڈچ ریسرچ کونسل (NWO) ایوارڈ کی تقریب کا منتظم ہے۔ دا اسپینوزا پرائز، ڈچ ریسرچ کونسل (این ڈبلیو او ) کی طرف سے دیا جاتا ہے جسے ڈاکٹر گپتا نے جیتا ہے، اسے 'ڈچ نوبل' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
نیدرلینڈ میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر جوئیتا گپتا کو ڈچ ریسرچ کونسل (NWO) کی طرف سے باوقار اسپینوزا انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔