اردو

urdu

Indigenous 5G By 2023 بھارت 2023 تک دیسی 5G متعارف کرائے گا، دھرمیندر پردھان

آئی آئی ٹی مدراس کی تکنیکی صلاحیت کے بدولت، بھارت 2023 کے آخر تک دیسی 5G کی شروعات کردے گا۔ India expects from IIT Madras

By

Published : Oct 1, 2022, 5:15 PM IST

Published : Oct 1, 2022, 5:15 PM IST

بھارت 2023 تک دیسی 5G متعارف کرائے گا
بھارت 2023 تک دیسی 5G متعارف کرائے گا

نئی دہلی: آئی آئی ٹی مدراس کی تکنیکی صلاحیت کے بدولت، بھارت 2023 کے آخر تک دیسی 5G کی شروعات کردے گا۔ انہوں نے یہ بات آئی آئی ٹی مدراس کے اسٹریٹجک پلان 2021-27 کو جاری کرتے ہوئے کہا۔

پردھان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی صرف تعلیمی ادارہ نہیں ہے، بلکہ وہ سائنسی مزاج کو فروغ دینے اور انسانیت کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کا مندر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاشرے کو تمام آئی آئی ٹی سے بہت توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا برین ریسرچ سنٹر سے مستفید ہونے کے لیے آئی آئی ٹی مدراس آئیں گی۔ 3D پرنٹنگ ٹیکنالوجی جیسے اختراعی آئیڈیاز تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے، نقل مکانی کے مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم سب سے 'پنچ پران' اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکے۔ بھارت کو $5 ٹریلین کی معیشت بنانے اور 'ترقی یافتہ بھارت' کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں IIT مدراس جیسے اداروں کا اہم رول ہے۔ اگلے 25 سال ہم سب کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے ترقی کرنے والے اس بھارت کو گھریلو ضروریات بہت زیادہ ہوںں گے جنہیں ہمارے تمام آئی آئی ٹی کو پورا کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details