نئی دہلی: منگل کے روز دفاعی حکام نے بتایا کہ کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، پرتھوی-2 کا اوڈیشہ ساحل کے چندی پور واقع انٹیگریٹیڈ ٹیسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے کہا کہ میزائل کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کو درست پایا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ پرتھوی-II بھارت کے جوہری ڈیٹرنس کا ایک لازمی حصہ ہے۔ India successfully test-fires SRBM Prithvi-II
وہیں گزشتہ سال دسمبر میں 5000 کلومیٹر تک کی ہدف کو نشانہ بنانے والے اگنی-5 بیلسٹک میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ یہ تجربہ اڈیشہ میں بھی کیا گیا تھا اور ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر میزائل کی رینج کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔