اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

BrahMos Supersonic Cruise Missile Test: برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا India Successfully Test BrahMos Supersonic Cruise Missile۔ بیڑے میں اس میزائل کے شامل ہونے کے بعد بھارتی بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

By

Published : Jan 11, 2022, 5:04 PM IST

Updated : Jan 11, 2022, 6:49 PM IST

بھارت کو دفاعی تحقیق کے میدان میں ایک اور کامیابی ملی ہے۔ برہموس سپرسونککروز میزائلکا India Successfully Test Fires BrahMos Supersonic Cruise Missile منگل کے روز مغربی ساحل پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔

براہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ بھارتی بحریہ کے INS وشاکھاپٹنم سے کیا گیا۔ برہموس سپرسونک کروز میزائل سمندر سے سمندر تک حملہ کرنے والا ورژن ہے۔

بھارتی بحریہ کے ذرائع کے مطابق براہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ زیادہ سے زیادہ رینج سے کیا گیا اور میزائل ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر 2021 کو برہموس سپرسونک کروز میزائل کے فضائی ورژن کا تجربہ کیا گیا تھا۔ میزائل کا کامیاب تجربہ سکھوئی 30 Mk-I سے اوڈیشہ کے ساحل سے کیا گیا تھا۔ تب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے براہموس سپرسونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے لیے ڈی آر ڈی او، برہموس، بھارتی فضائیہ اور صنعت کی تعریف کی تھی۔ برہموس کے فضائی ورژن کا آخری ٹیسٹ جولائی 2021 میں کیا گیا تھا۔

برہموس سپرسونک کروز میزائل بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ بھارت (DRDO) اور روس (NPOM) میزائل کی ترقی، پیداوار اور مارکیٹنگ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ برہموس ایک طاقتور جارحانہ میزائل ہتھیاروں کا نظام ہے جسے پہلے ہی مسلح افواج میں شامل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 11, 2022, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details