ممبئی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ بھارت جیو انٹلیجنس اکٹھا کرنے کے لیے اگلے پانچ برسوں میں 50 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مختلف مداروں میں سیٹلائٹ کی ایک تہہ بنانا شامل ہے جس میں مسلح دستوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ہزاروں کلومیٹر کے علاقے کی تصاویر لینے کی صلاحیت ہوگی۔
ممبئی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کے سالانہ سائنس اور ٹیکنالوجی ایونٹ 'TechFest' سے خطاب کرتے ہوئے، سومناتھ نے کہا کہ تبدیلیوں کا پتہ لگانے اور اعداد و شمار کے تجزیہ کے لیے AI اور ڈیٹا پر مبنی کوششوں کے لیے سیٹلائٹس کی صلاحیت کو بڑھانا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ملک بننے کی بھارت کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اس کے سیٹلائٹ بیڑے کا موجودہ سائز کافی نہیں ہے اور اسے 'آج کی صلاحیت کا دس گنا' ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ملکی سرحدوں اور پڑوسی علاقوں پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سب سیٹلائٹ سے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2023 بھارتی خلائی تحقیق کے لحاظ سےتاریخی ثابت ہوا