حیدرآباد: بھارت میں لیپ ٹاپ کی مانگ میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گھر سے کام کرنے اور آن لائن کلاسز کی وجہ سے لوگوں میں لیپ ٹاپ کی کاگی ڈیمانڈ ہے۔ تاہم جن لوگوں کا بجٹ کم ہے اور وہ لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں، تو ایک انتہائی سستا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی قیمت تقریباً 16 ہزار روپے ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے سیل میں آتے ہی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، دراصل ہم جس لیپ ٹاپ کی بات کر رہے ہیں اس کا نام پرائم بک 4G ہے جو گزشتہ ماہ لانچ ہوا، یہ لیپ ٹاپ اب تک 10,000 فروخت ہوچکا ہے۔
Primebook 4G لیپ ٹاپ کی مارکیٹ میں بھاری ڈیمانڈ
PrimeBook نے مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی میں اپنی شاندار کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ پرائم بک کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتے ہوئے، کمپنی نے بتایا کہ PrimeBook کی مانگ میں زبردست اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ پرائم بک نے Q4 میں 10% کے منافع کے ساتھ 15 کروڑ کی آمدنی حاصل کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک تقریباً 10,000 لیپ ٹاپ فروخت کیے ہیں، جن میں سے 8000 فلپ کارٹ اور 2000 B2B/ویب سائٹ سے فروخت ہوئے ہیں۔
PrimeBook 4G کی قیمت اور دستیابی