اردو

urdu

By

Published : Mar 1, 2023, 5:59 PM IST

ETV Bharat / science-and-technology

Mobile Download Speed Increasing in India بھارت میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115 فٓیصد کا اضافہ

بھارت میں 5G کے آغاز کے بعد سے موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115% کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اوکلا کے مطابق، اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ستمبر میں 13.87 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر جنوری 2023 میں 29.85 ایم بی پی ایس ہوگئی ہے۔

بھارت میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115 فٓیصد کا اضافہ
بھارت میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115 فٓیصد کا اضافہ

نئی دہلی: 5G کی ریلیز میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ 5G کی رفتار میں بھی مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے، پچھلے سال 1 اکتوبر کو 5G کے آغاز کے بعد سے، بھارت بھر میں ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں 115 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع بدھ کو ایک رپورٹ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ نیٹ ورک انٹیلی جنس اور کنیکٹیویٹی انسائٹس میں اوکلا کے مطابق، اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ستمبر میں 13.87 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر جنوری 2023 میں 29.85 ایم بی پی ایس ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، سپیڈٹیسٹ گلوبل انڈیکس پر بھارت کی پوزیشن ستمبر 2022 میں 118 ویں سے 49 مقامات کی بہتری کے ساتھ جنوری میں 69 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ڈیٹا 5G سروسز کے آغاز کے بعد سے Jio اور Airtel دونوں کے لیے LTE کی رفتار میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ کیونکہ بہتر نیٹ ورک کی وجہ سے تمام سرمایہ کاروں کو زبردست آمدنی ہورہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا، "جب اکتوبر 2022 میں پہلی بار 5G شروع کیا گیا تھا، تو ابتدائی 5G نیٹ ورک کی کارکردگی میں کئی رکاوٹیں آرہی تھیں جس کا سامنا 5G صارفین کر رہے تھے۔"

جب 5G نیٹ ورک بننا شروع ہوا، تو 5G ڈاؤن لوڈ کی درمیانی رفتار 512.57 Mbps تھی جبکہ گجرات اور اترپردیش میں 19.23 Mbps کی رفتار سے چل رہی تھی۔ اس دوران آندھرا پردیش، کولکتہ، نارتھ ایسٹ، ہریانہ، راجستھان، بہار، پنجاب، کیرالہ اور اتر پردیش ویسٹ میں، اوسط 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 100 Mbps سے کم تھی۔ جبکہ جموں و کشمیر کے علاوہ ہر جگہ 200 mbps سے زیادہ کی رفتار تھی، کولکتہ میں 500 mbps سے زیادہ تھی۔"

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ، آپریٹرز کی جانب سے 5G سرمایہ کاری میں بنیادی انفراسٹرکچر کی جدید کاری کی وجہ سے 4G LTE کی رفتار میں اضافے کا باعث بنی ہے۔ مثال کے طور پر، میڈین 5G ڈاؤن لوڈ کی رفتار 4G LTE (338.12 Mbps بمقابلہ 13.30 Mbps) سے 25 گنا زیادہ ہے اور میڈین 5G اپ لوڈ کی رفتار 4G LTE (19.65 Mbps بمقابلہ 3.55 Mbps) سے 4.5 گنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details