سبرامنیم نے کیمپس کے باشندوں کے ساتھ ہی علاقہ کے لوگوں کے فائدے کے لیے ادارے میں ایک میگا ٹیکہ کاری کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں، انہوں نے کہاکہ "مجھے ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی (DBT) کی طرف سے 50 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم موبائل ٹیسٹنگ سہولت کا معائنہ کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ اس سے سب کو فائدہ ہوگا اور یہ ایک بڑی تکنیکی ٹیم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔"
موبائل جانچ سہولت، جسے 'پرکھ' کے نام سے موسم کیا گیا ہے، ایک ہاؤس وین ہے، جسے کووڈ-19 کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے واسطے نمونوں کی جانچ کے لیے تعینات کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: