کانپور: آئی آئی ٹی کانپور کے محققین کی ایک ٹیم نے اے سی کو کفائتی ایئر پیوریفائر میں تبدیل کرنے کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے دوران کئی شہروں میں سموگ اور آلودگی تشویش کا باعث ہوتا ہے، تاہم یہ نئی ایجاد اب لوگوں لوگوں کو کئی پریشانیوں سے نجات دلائے گی۔ آئی آئی ٹی کانپور مختلف ریاستوں میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مسلسل کام کررہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک آسان ڈیوائس کی شکل میں ہے، جسے باقاعدہ اے سی کے اوپر آسانی سے لگایا جاسکتا ہے اور اسے 'فین موڈ' پر سوئچ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ IIT Kanpur researcher develops technology to turn AC into air purifiers
ایئر فلٹرز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور کے محققین کے تعاون سے IIT کانپور میں تیار کردہ "اینٹی مائکروبیل ایئر پیوریفیکیشن ٹیکنالوجی" سے لیس ہیں۔ اس کا تجربہ NABL سے منظور شدہ لیب میں کیا گیا ہے اور یہ ٪99.24 کی کارکردگی کے ساتھ SARS-CoV-2 (ڈیلٹا ویرینٹ) کو کامیابی کے ساتھ غیر فعال کرنے کے قابل ہے۔ IIT Kanpur researcher develops technology to turn AC into air purifiers