انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور نے مارکیٹ میں لینڈ ٹیسٹر شارپ سوائل ٹیسٹنگ کا آلہ لانچ کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نیا آلہ ہے جو ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے صرف 90 سیکنڈ میں مٹی کی صحت کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔Great Achievement of IIT Kanpur
منگل کو ایک بیان میں انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ یہ کسانوں کو لیبارٹری میں جانے کے بغیر کھادوں کی تجویز کردہ خوراکوں کے ساتھ زرعی کھیتوں کے مٹی کی صحت کے معیار کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ آلہ نیئرانفراریڈ اسپکٹرواسکوپی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب جیوپریکشک نامی موبائل ایپلیکیشن کے ساتھ اسمارٹ فون پر ایک ہی وقت میں مٹی کے تجزیہ کی رپورٹ فراہم کرتا ہے۔
آئی آئی ٹی کانپور کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر جینت کمار سنگھ کی قیادت میں پلوا پرنس، اشہر احمد، یشسوی کھیمانی اور محمد عامر خان کی ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ اس آلہ کا لائسنس ایگریٹیک کمپنی ایگرونیکسٹ سروسز کو دیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران صرف 5 گرام خشک مٹی کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے مٹی کی جانچ کے آلات کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں مٹی کے چھ اہم پیرامیٹرز — نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم، کاربنک کاربن، مٹی میں موجود دیگر مواد، اور کیشن آئن کے تبادلے کی صلاحیت صحت کا فوری پتہ لگایا گیا اور مٹی کی رپورٹ بھی تیار کی گئی۔ اسے موبائل ایپلیکیشن پر آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔