نئی دہلی: ہنڈائی موٹر انڈیا (Hyundai Motor India) نے جمعہ کو اپنی آنے والی SUV - Hyundai Xetor کے نام کا اعلان کیا، جو صارفین کو سمارٹ موبلٹی کا تجربہ پیش کرے گی۔ کمپنی کے مطابق، یہ نئی SUV HMI کی مضبوط SUV کی لائن اپ کا ایک اہم حصہ ہے جس میں پہلے سے ہی Venue، Venue N Line، Creta، Alcazar، Kona Electric، Tucson اور Ioniq 5 جیسے کار شامل ہیں۔
ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ کے سی ای او ترون گرگ نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں اپنی نئی SUV - Hyundai XETER کے نام کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے، جسے نوجوان خریداروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جو چاہتے ہیں کہ وہ سمارٹ موبلٹی سے لطف اندوز ہوں۔ ان کی خواہش کو یہ کار پورا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "SUV باڈی سٹائل کے ساتھ Hyundai Xeter ہماری لائن اپ میں 8 واں ماڈل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے خاندان کا یہ نیا رکن SUV کی فروخت اور ہماری ترقی کو مزید فروغ دے گا۔"