اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Hydrogen Train in india بھارت میں ہائیڈروجن سے چلے گی ٹرین، اشونی ویشنو - Union Railway Minister Ashwini Vishnu

بھارت اگلے سال تک ہائیڈروجن ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار کررہا ہے، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے یہ جانکاری دی۔ Hydrogen powered train to be ready in India

بھارت میں ہائیڈروجن سے چلے گی ٹرین: اشونی ویشنو
بھارت میں ہائیڈروجن سے چلے گی ٹرین: اشونی ویشنو

By

Published : Sep 16, 2022, 12:10 PM IST

نئی دہلی: بھارت اگلے سال تک ہائیڈروجن ٹرین تیار کر لے گا اور اب اسے چلانے کے لیے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے یہ جانکاری دی۔ Hydrogen train will run in India in 2023 ریلوے کے وزیر نے جمعرات کو بھونیشور کی ایک یونیورسٹی میں منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ریلوے ملک کے تمام اہم حصوں کے ساتھ ساتھ ان حصوں میں بھی اپنا نیٹ ورک پھیلانا چاہتا ہے جہاں آج تک ریلوے نہیں پہنچی ہے۔ Hydrogen powered train to be ready in India

گتی شکتی ٹرمینل پالیسی اور کام کے ذریعے بھارت کے تمام علاقوں کو تیزی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وندے بھارت ٹرین کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری توجہ صرف ٹرینیں بنانے اور چلانے پر نہیں ہے، بلکہ ہم بے شمار سہولیات کے ساتھ بہترین معیار کی ٹرینوں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ Hydrogen train will run in India in 2023

مزید پڑھیں:

ریلوے کے وزیر نے یہ بھی بتایا کہ وندے بھارت کے ٹرائل کی کامیابی کے بعد اب باقی 72 ٹرینوں کی سیریل پروڈکشن جلد ہی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تیسری وندے بھارت ٹرین کی رفتار کی حد 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ بلٹ ٹرین کے 55 سیکنڈ کے مقابلے میں 52 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

(آئی اے این ایس)

ABOUT THE AUTHOR

...view details