حیدرآباد: آئی کیو نے حال ہی میں ایک بہترین 5G اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔ مڈ رینج بجٹ میں iQOO Z7 5G آپ خرید سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون 20 ہزار سے کم کے بجٹ میں فاسٹ چارجنگ دمدار پروسیسر اور AMOLED ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 64MP کا مین لینس والا کیمرے سیٹ اپ دستیاب ہے۔ ہینڈ سیٹ کو آپ دو کنفیگریشن میں خرید سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون امیزن سے خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس اسمارٹ فون کی قیمت اور فیچرز کے بارے میں۔
iQOO Z7 5G پر بینک آفر اور قیمت
اس کا بیس ویرینٹ 18,999 روپے میں آتا ہے۔ یہ قیمت 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹور ویرینٹ کی ہے۔ وہیں اس کا 8 جی بی ریم + 128 جی بی سٹورز ویرینٹ کی قمیت 19,999 روپے ہے۔ برانڈ اس پر 1500 روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے یہ ڈسکاؤنٹ آپ کو HDFC اور SBI کارڈ ملے گا۔ یہ آفر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ دونوں پر مل رہا ہے۔ ڈسکاؤنٹ کے بعد آپ بیس ویرینٹ کو 17,499 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ سیل 1 بجے سے شروع ہو رہا ہے۔ اسکو آپ امیزن اور کمپنی کے اوفیشیل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔ یہ دو کلر کے آپشن میں دستیاب ہے جس مین پیسیفک نائٹ اور ناروے بلیو شامل ہیں۔