آن لائن فراڈسٹر آئے روز نئے نئے طریقوں سے سائبر فراڈ کے وارداتوں کو انجام دیتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا ذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ہے جس کے ذریعے آن لائن فراڈسٹر سائبر فراڈ کے واردات کو انجام دیتے ہیں۔ How your data and money can be stolen in blink eye
ڈیبٹ کارڈ کلوننگ کے ذریعے آن لائن فراڈسٹر آپ کے کارڈ کا ڈیٹا چوری کرکے منٹوں میں کلون کارڈ تیار کر لیتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ سے آپ کی جمع پونجی چوری کر لیتے ہیں۔ کارڈ کلوننگ کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ سے جعلسازی کرنے والا گروہ ملک کے مختلف ریاستوں میں سرگرم ہیں۔ اس میں اتر پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور ہریانہ کے آن لائن فراڈسٹر شامل ہیں۔ اے ٹی ایم کلوننگ کیا ہے؟ اس ذریعے کیسے سائبر کرائم کو انجام دیا جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے طریقے کیا ہیں۔ آئیے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔