اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Instagram Blue Tick: انسٹاگرام پر بلیو ٹک کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پر اگر آپ بلیو ٹِک چاہتے ہیں تو اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ اس خبر سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس طریقے سے اکاؤنٹ فوری طور پر تصدیق ہو جائے گی۔ how to apply for blue tick on instagram

انسٹاگرام پر بلیو ٹک کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
انسٹاگرام پر بلیو ٹک کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ

By

Published : Feb 13, 2023, 3:24 PM IST

حیدرآباد: انسٹاگرام ایک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ زیادہ تر نوجوان اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی لوگوں کو انسٹاگرام بلیو ٹک لینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ انسٹاگرام پر بلیو ٹک کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر بلیو ٹک مشہور یا منتخب صارفین کو دیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس سے بھی نمٹنا آسان ہو جاتا ہے۔ صارف کے نام کے آگے بلیو ٹک کا ہونا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اکاؤنٹ اصلی ہے اور اس کی تصدیق انسٹاگرام نے کی ہے۔

انسٹاگرام پر تصدیق حاصل کرنے کے لیے، آپ کو کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ جمع کرانا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس کاروباری پروفائل ہے، تو آپ کو کاروبار سے متعلق دستاویزات بھی جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے لیے اکاؤنٹ کا نوٹیبل ہونا ضروری ہے۔ انسٹاگرام پر بلیو ٹک کے لیے درخواست بھی کئی بار مسترد کر دی جاتی ہے۔ اپلائی کرنے سے پہلے اپنا کاغذی کارروائی مکمل کرلیں۔ پھر بلیو ٹک اپلائی کے لیے اکاؤنٹ سیٹنگ میں جائیں۔

مزید پڑھیں:

یہاں آپ کو Request Verification کا آپشن ملے گا۔ وہاں تمام تفصیلات دینے کے بعد، آپ کو ضروری دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔ آپ اپنے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کا لنک بھی یہاں منسلک کر سکتے ہیں۔آپ کو تصدیق کی درخواست کے بعد انتظار کرنا پڑے گا۔ آپ کو کمپنی کی طرف سے اطلاع اور ای میل ملے گی۔ اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد، آپ کے نام کے آگے نیلے رنگ کا نشان نظر آئے گا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد، آپ دوبارہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details