حیدرآباد: اگر آپ سستے میں آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو آئی فون 14 پر بھاری ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے۔ حال ہی میں لانچ کیے گئے آئی فون 14 کا پیلے رنگ کا ایڈیشن آپ سستے قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ اس ویرینٹ پر بھاری ڈسکاؤنٹ دستیاب ہے۔ آپ اس آئی فون کو ای کامرس پلیٹ فارم فلپ کارٹ سے سستے قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ آئی فون 14 کے اس کلر ویرینٹ کو آپ ٹمپریری ڈسکاؤنٹ پر بھی خرید سکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز پر فلیٹ ڈسکاؤنٹ کے علاوہ بینک آفرز بھی دستیاب ہے تو آئیے اس اسمارٹ فون پر دستیاب آفرز کی تفصیلات جانتے ہیں۔
آئی فون 14 پر بڑا آفر
ایپل کی یہ ڈیوائس ڈسکاؤنٹ کے بعد 71,999 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ قیمت 128GB اسٹوریج ویرینٹ کی ہے۔ برانڈ نے 79,999 روپے کی قیمت پر اس اسمارٹ فون کو لانچ کیا تھا۔ اگر آپ HDFC بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو 4000 روپے کی چھوٹ ملے گی۔ یہی آفر ہینڈ سیٹ کے 256GB اسٹوریج ویرینٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔ آپ اس ویرینٹ کو 77,999 روپے کی قیمت پر خرید سکیں گے۔ آپ اسمارٹ فون کو Flipkart Axis Bank کارڈ سے بھارت ڈسکاؤنٹ پر بھی خرید سکتے ہیں۔ حاکانکہ آپ فون کا معیاری کلر ویرینٹ کو 67,999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ جبکہ اس کا ریڈ ویرینٹ 66,999 روپے میں دستیاب ہے۔ اسمارٹ فون پر ایکسچینج آفر بھی دستیاب ہے۔