اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Google Street View: اب گوگل میپ پر تین سو ساٹھ ڈگری میں نظرآئیں گی بھارت کی سڑکیں - Google Maps launches Street View in India

گوگل جینیسس انٹرنیشنل اور ٹیک مہندرا کی شراکت داری کے ساتھ بھارت میں سڑکوں، گلیو کی اصلی تصویر دیکھنے کے لیے سروس شروع کی ہے۔ گوگل نے ایک بیان میں کہاکہ' گل میپس پر اب سے یہ خدمات بنگلور، چنئی، حیدرآباد، پونے، ناسک، وڈودرا، احمد آباد اور امرتسر کے میپ دستیاب ہوگی۔ Google Maps launches Street View in India

Google Maps launches Street View in India
اب گوگل میپ پر نظرآئیں گی بھارت کی سڑکوں کی اصلی تصاویر

By

Published : Jul 28, 2022, 1:07 PM IST

نئی دہلی: اب بھارت کے 10 شہروں کی سڑکوں اور گلیوں کی حقیقی تصاویر گوگل میپس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کے لیے دو مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ بتادیں کہ حکومت نے ماضی میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر سڑکوں اور دیگر مقامات کی وسیع یا چوڑی تصویروں کی نمائش کی اجازت نہیں دی تھی، اب تک گوگل میپ میں سیٹلائٹ فوٹوز ہوتے تھے، لیکن اب اس میں حقیقی تصویریں ہوں گی۔ Google Maps launches Street View in India

گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ جینیسس انٹرنیشنل اور ٹیک مہندرا کے ساتھ شراکت میں، سڑکوں، گلیوں کی حقیقی تصویر دیکھنے کے لیے سروس شروع کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق 'سڑک کی تصویر گوگل میپس پر دستیاب ہوگی۔ یہ سروس بنگلورو، چنئی، دہلی، ممبئی، حیدرآباد، پونے، ناسک، وڈودرا، احمد نگر اور امرتسر میں ہوگی۔

گوگل، جینیسس انٹرنیشنل اور ٹیک مہندرا 2022 تک اس سروس کو 50 سے زیادہ شہروں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ گوگل میپس ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ رفتار کی حد کے اعداد و شمار بھی دکھائے گا۔ گوگل نے 'ٹریفک لائٹس' کے وقت کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماڈل پر بنگلورو ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا، "یہ مقامی ٹریفک اتھارٹی کو بڑے چوراہوں پر سڑک کی بھیڑ کو منظم کرنے میں مدد کر رہا ہے... اس نظام کو پورے شہر تک بڑھایا جائے گا۔" گوگل مقامی ٹریفک حکام کے ساتھ شراکت میں کولکتہ اور حیدرآباد تک بھی توسیع کرے گا۔ اس کے علاوہ عالمی کمپنی نے ہوا کے معیار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے ساتھ معاہدہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details