اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Google Introducing Soundpod: گوگل، پے ٹی ایم اور فون پے کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے - Google working on new product for UPI payments

جب آپ UPI سے ادائیگی کرتے ہیں۔ تو آپ کو ایک وائس سنائی دیتی ہے۔ جو Paytm اور PhonePe کے ذریعے لین دین کو ساؤنڈ باکس کے ذریعے بتاتی ہے۔ اب گوگل بھی ساؤنڈ باکس کے معاملے میں Paytm اور PhonePe کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ Google Introducing Soundpod

گوگل، پے ٹی ایم اور فون پی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے
گوگل، پے ٹی ایم اور فون پی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے

By

Published : Jan 23, 2023, 4:32 PM IST

بھارت میں یو پی آئی UPI ادائیگی کا چلن کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لوگ زیادہ تر یو پی آئی لنکڈ موبائل سے ہی پیمنٹ کرنا پسند کررہے ہیں۔ ایسے میں تمام یو پی آئی U-Tranjation کا حساب رکھنا مرچنٹ کے لیے Posibil نہیں ہے۔ ساونڈ باکس سے مرچنٹ کو پیمنٹ ریسیو کا پیغام موصول ہوتا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو ایک وائس الارٹ جاری ہوتا ہے جس مرچنڈ کو پتا چلتا ہے کہ پیمنٹ ہوگیا۔ اب اسی ریس میں گوگل بھی اتر رہا ہے۔

آپ نے پہلے Paytm یا دوسرے UPI ایپس سے ملنے والے وائیس الرٹ کو سنا ہوگا۔ جب آپ کسی بھی دکان پر ادائیگی کرتے ہیں تو اس وقت ساونڈ باکس سے پیمنٹ ملنے کی آواز آتی ہے۔ اس سے صارفین اور مرچینڈ دونوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، گوگل بھی ساونڈ باکس کا ٹرائل کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ مارکیٹ کا بڑا پلیئر ہے گوگل

بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا انٹرنیٹ مارکیٹ ہے اور دنیا میں گوگل ایک بڑا نیٹ پلیئر ہے۔ لیکن گوگل کے لیے ابھی بھارت میں مشکل وقت چل رہا ہے۔ اس کے اینڈرائیڈ سسٹم میں ڈومیننٹ پوزیشن پر ایجنسی کی نظر ہے اور اس پر بھی فائن لگا ہوا ہے۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے بھارت میں منتخب مقامات پر ساؤنڈ باکس کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ کمپنی نے اسے Soundpod by Google Pay کا نام دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی یہ ساؤنڈ باکس گوگل پے مرچنٹ کو بغیر کسی اضافی قیمت کے دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوگل پے کے اس ساؤنڈ باکس کو دوسرے مرچنٹ کو دینے کے لیے بھی ٹائم فریم سیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیوائس میں بلٹ ان اسپیکر، LCD اسکرین اور QR کوڈ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:

Paytm اور PhonePe پہلے سے ہی ساؤنڈ باکس پیش کر رہے ہیں تاہم گوگل کے اس ساؤنڈ باکس میں بلٹ ان اسپیکر ہے جو متعدد زبانوں میں UPI کی ادائیگی کی تصدیق کرتا ہے۔ دیگر ساؤنڈ باکسز کی طرح، ساؤنڈ پوڈ میں ایک LCD اسکرین بھی ہے جو ادائیگی کی رقم، بیٹری اور نیٹ ورک کو دیکھاتی ہے۔ اس ڈیوائس کے سامنے ایک QR کوڈ بھی لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details