اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

ہُواوے نے امریکہ کے خلاف مقدمہ کیا - وزارت تجارت

چین کی معروف صنعتی کمپنی 'ہُواوے' نے امریکی محکمے تجارت کے ذریعے ہواوے کے آلات کو غیر قانونی طریقے سے ضبط کر لینے کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔

ہواوے کمپنی کا امریکی وزارت تجارت کے خلاف مقدمہ

By

Published : Jun 26, 2019, 3:04 AM IST

Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST

اطلاع کے مطابق ہواوے کمپنی میں قانونی شعبے کے ڈائریکٹر سونگ لیو پینگ نےامریکی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے بعد جج سے سوال پوچھا کہ امریکی حکومت اور اس سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ہواوے کے تعاون کو روکنے کے اقدامات امریکی قوانین کے مطابق ہیں یا اس کے خلاف۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہواوے کمپنی کے آلات ووسائل ضبط کیے جانے کے بعد کمپنی نے اس سلسلے میں ضروری معلومات امریکی فریق کو دے دی تھی اور امریکی وزارت تجارت نے بھی ہواوے کو اطلاع دی تھی کہ وہ پینتالیس دنوں کے اندر ان وسائل کو ملک سے باہر لے جانے کی اجازت کے بارے میں کوئی فیصلہ کر لیکن بیس مہینے کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی امریکی وزارت تجارت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔

ہواوے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے وسائل امریکا سے بار تیار کئے گئے ہیں اور ان وسائل کو امریکا سے باہر لے جانے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details