نئی دہلی: والمارٹ کی ملکیت والی فلپ کارٹ کا نقصان، مالی سال 2022 میں بڑھ کر 4,362 کروڑ روپے ہوگیا ہے، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم ٹافلر کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق، ای کامرس پلیٹ فارم نے مالی سال 2022 کے لیے اپنے آمدنی میں سال بہ سال 31 فیصد کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد کمپنی کی آمدنی 10,659 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ Big loss for Flipkart in FY 2022
مالی سال 2022 کے لیے کمپنی کے کل اخراجات 15,020 کروڑ روپے تھا۔ Flipkart نے حال ہی میں The Big Billion Days (TBBD) فیسٹیول سیلس کے دوران اپنے پلیٹ فارم پر 1 بلین سے زیادہ صارفین کے وزٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے ساتھ والمارٹ کی فائلنگ کے مطابق، Flipkart نے 1 فروری سے 31 جولائی تک $1.1 بلین خرچ کیا ہے۔