اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Submarine Vagir Commissioned Today: آبدوز وگیر بھارتی بحریہ میں شامل - آئی این ایس وگیر

آئی این ایس وگیر کو پیر کے روز بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ جو فوج کی طاقت میں اضافہ کرے گی۔ Submarine Vagir Commissioned Today

آبدوز وگیر بھارتی بحریہ میں شامل
آبدوز وگیر بھارتی بحریہ میں شامل

By

Published : Jan 23, 2023, 12:27 PM IST

ممبئی: کلوری زمرے کی پانچویں آبدوز آئی این ایس وگیر کو پیر کے روز بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا، جو فوج کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ آئی این ایس وگیر کی تعمیر مزھگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (MDL) نے فرانس کے میسرز نیول گروپ کے تعاون سے بنایا ہے۔ اس آبدوز کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کی موجودگی میں 23۔01۔2023 کو بحریہ میں شامل کیا گیا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق 'یہ آبدوز بھارتی بحریہ کی صلاحیت کو بڑھا کر بھارت کے سمندری خطے کو دشمن سے محفوظ رکھے گی۔ یہ بحران کے وقت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور دشمن سے دو، دو ہاتھ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بحریہ کے مطابق وگیر کا مطلب سینڈ شارک ہے جو بے خوفی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ بحریہ نے کہا کہ آئی این ایس وگیر دنیا کے کچھ بہترین سینسر اور ہتھیاروں سے لیس ہے، جس میں وائر گائیڈڈ ٹارپیڈو اور ایک سطح سے دوسرے سطح پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، جو دشمن کے بڑے سے بڑے بیڑے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیوی کے مطابق آبدوز میں خصوصی مہم کے لیے میرین کمانڈوز کو پانی میں اتارنے کی بھی آپریشنز موجود ہے۔

مزید پڑھیں:

اپنے دفاع کے لیے اس میں جدید ترین ٹارپیڈو ڈیکائے سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ بحر ہند میں چینی بحریہ کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے درمیان آئی این ایس وگیر کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک بنائی گئی تمام آبدوزوں میں وگیر کو بنانے میں لگنے والا وقت سب سے کم ہے۔ بحریہ کے سربراہ نے کہا، 'وگیر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔ وگیر 24 ماہ کے عرصے میں بحریہ میں شامل ہونے والی تیسری آبدوز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details