اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Electric Charging Points in Uttarakhand اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے - Growing trend of E charging vehicles in India

اتراکھنڈ حکومت قومی شاہراہ پر ای چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت ہر تیس کلومیٹر پر ایک چارجنگ اسٹیشن بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے
اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے

By

Published : Dec 17, 2022, 4:52 PM IST

رودرپریاگ: اتراکھنڈ حکومت قومی شاہراہ پر ای چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت ہر تیس کلومیٹر پر ایک چارجنگ اسٹیشن بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ Growing trend of e-charging vehicles in India

اتراکھنڈ حکومت کی منصوبے کے مطابق اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں سیاح جلد ہی الیکٹرک کار کا استعمال کر سکیں گے۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی بھاری صنعت کے لیے ایک تجویز تیار کی ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کچھ عرصے پہلے مرکزی حکومت کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اتراکھنڈ میں سیاحتی مقام کو ایکو فرینڈلی بنایا جائے۔ اسی کے پیش نظر اب اتراکھنڈ میں دیگر مقامات پر ای چارجنگ اسٹیشن کی تشکیل دی جارہی ہے، اس سے اتراکھنڈ آنے والے یاتریوں، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔

موجودہ وقت میں چار دھام کے راستوں پر چلنے والی الیکٹرک کاروں اور بسوں کی بیٹریاں ایک مقررہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہیں طے شدہ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد چارج کرنا ہوتا۔ چارجنگ پوائنٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافر برقی گاڑیوں میں طویل فاصلہ طے کرنے سے کتراتے ہیں۔ Growing trend of e-charging vehicles in India

مزید ہڑھیں:

چاردھام روٹ کی لمبائی 900 کلومیٹر سے زیادہ کی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے براہ راست سڑک اور دھاموں کو جوڑنے والے راستے تجویز کیے ہیں۔ چار دھام یاترا روٹ یعنی اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، تہری گڑھوال، پوڑی گڑھوال، دہرادون، اتراکھنڈ کے ہریدوار اضلاع شامل ہیں جو چار دھام روٹ سے منسلک ہیں، ان اضلاع میں ای چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ یعنی آپ اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں الیکٹرک کار کا استعمال جلد کر سکیں گے۔ Growing trend of e-charging vehicles in India

ABOUT THE AUTHOR

...view details