اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Indian Space Research Organization will lunch EOC 4: ای او ایس 4 کو خلا میں بھیجنے کی الٹی گنتی آج سے - ای او ایس 4 کو خلا میں بھیجنے کی الٹی گنتی اتوار سے

ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم کی جانب سے 14 فروری کو ستیش دھون خلائی مرکز سے پیر کی صبح 5:59 بجے ای او ایس -04 کو لانچ کیا جائے گا Indian Space Research Organization will lunch EOC 4۔

Indian Space Research Organization will lunch EOC 4
Indian Space Research Organization will lunch EOC 4

By

Published : Feb 13, 2022, 10:37 AM IST

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو)کے سال 2022 کے لانچ مشن پولر سیٹلائٹ لانچ ویہیکل (پی ایس ایل وی) سی 52 کو 14 فروری کو شری ہری کوٹا سے لانچ کیا جائےگا The Indian Space Research Organization will launch the Polar Satellite Launch Vehicle C52 on February 14۔

اسرو نے بتایا کہ ستیش دھون خلائی مرکز سے پیر کی صبح 5:59 بجے یہ لانچ ہوگا۔ اس کی الٹی گنتی طے نطام کے تحت 25 گھنٹہ، 30 منٹ پہلے یعنی اتوار کی صبح شروع ہوگی۔ اس سے پہلےلانچ آتھارائزیشن بورڈ کے ذریعہ اجازت دی جائےگی۔پی ایس ایل وی سی 52 کے ذریعہ 1710 وزنی ای او ایس -04 کو 529 کلومیٹر اونچے گردش کے راستے میں نصب کیا جائے گا۔

اسرو نے بتایا کہ ای او ایس 04 رڈار امیجنگ سیٹلائٹ ہے۔ اس کا استعمال زمین کی اعلی معیار والی تصویریں لینے میں ہوگا۔ ان سے زراعت، جنگلات، شجرکاری، مٹی میں نمی، پانی کی فراہمی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں ک نقشے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ دو اور سیٹلائٹ بھی ساتھ جائیں گے۔ پہلا انسپائر سیٹ سیٹلائٹ انڈین اسپیس سائنس ٹیکنولوجی سینٹر نے کولوراڈو یونیورسٹی کے اسپیس فزکس اور ایٹموسفیرک لیبارٹری کے ساتھ تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں دوسرا آئی این ایس 2 ٹی ڈی ساتھ لانچ ہونے والا یہ دوسرا سیٹلائٹ اسرو کا ہی ہے۔ اسے ہندوستان اور بھوٹان کے جوائنٹ لانچ آئی این ایس 2 وی کے پہلے ترقی کر کے بھیجا جا رہا ہے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details