اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

ISRO Historic GSLV Mk III Rocket 'جی ایس ایل وی ایم کے تھری' کی الٹی گنتی شروع - بھارتی خلائی جانچ ایجنسی اسرو

اسرو کے تاریخی سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تھری کو چھوڑنے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ Indian Space Research Agency ISRO

'جی ایس ایل وی ایم کے تھری' کی الٹی گنتی شروع
'جی ایس ایل وی ایم کے تھری' کی الٹی گنتی شروع

By

Published : Oct 22, 2022, 12:23 PM IST

حیدرآباد: بھارتی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) کے تاریخی سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تھری(ایل وی ایم۔تھری) کو خلا میں داغنے کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اس راکٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ کمرشیل سٹلائیٹس داغے جائیں گے جن کا وزن 5400 کلو ہوگا۔ Indian Space Research Agency ISRO

گلوبل سیٹ کام کمپنی ون ویب کے 36 چھوٹے براڈبینڈ مواصلاتی سٹلائیٹس کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑاجائے گا جس کا تعاون بھارتی ایرٹیل کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ Countdown for ISRO's historic GSLV MkIII rocket mission with 36 OneWeb satellites begins on Saturday

مزید پڑھیں:

ایل وی ایم۔ 3 کی یہ پہلی تجارتی لانچ ہوگی جب وہ پہلی مرتبہ تقریبا 5ٹن وزنی سٹلائیٹ کو لے جاکر نچلے زمینی مدار میں چھوڑے گا۔ اسرو نے 1999سے اب تک مدار میں 345 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑا ہے تاہم اتوار کو کامیابی کے ساتھ مزید سٹلائیٹس کو چھوڑا جاتا ہے تو اس کی تعداد بڑھ کر 381 ہوجائے گی۔ ون ویب، آئندہ برس تک مزید تین مشنس کی تکمیل کا نشانہ رکھتا ہے جس میں جنوری کا مشن بھی شامل ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details