چنئی: بھارت کے تیسرے قمری مشن چندریان تھری کے لیے کل 25.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعرات کو دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ سے سری ہری کوٹا کے شار رینج میں شروع ہوگئی۔ مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد، لانچ اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں باوقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ ایک ٹویٹ میں، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا، "ایل وی ایم 3 ایم 4/چندریان-3 مشن: کل بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ 17 سیکنڈ پر لانچ کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
اسرو 170 ضرب 36500 کلومیٹر سائز کی اپلٹک پارکنگ مدار میں انٹیگریٹڈ چندریان-3 خلائی جہاز کے ماڈیول کو لانچ کرنے کے لئے اپنے سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل مارک-3 (ایل وی ایم 3- ایم 4) کا استعمال کرے گا۔ 642 ٹن کے پے لوڈ کے ساتھ 43.5 میٹر لمبا وہیکل کیریئر جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے دوسرے لانچ پیڈ سے روانہ ہوگا۔ چندریان 3 کو اڑان بھرنے کے تقریباً 16 منٹ بعد 179 کلومیٹر کے جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (جی ٹی او) قائم کیا جائے گا، جہاں سے یہ چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ اور گھومنے کے لئے اپنے طویل سفر کا آغاز کرے گا۔ 3.5 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد اگست کے آخری ہفتے میں سافٹ لینڈنگ متوقع ہے۔