واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر کو حاصل کرنے پر ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'دنیا بھر میں صرف جھوٹ' پھیلاتا ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ Biden says Twitter spews lies across the world
فاکس بزنس کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے یہ تبصرہ الینوائس کے ڈیموکریٹک نمائندہ لارین انڈر ووڈ اور شان کاسٹین کے لیے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "ہم سب پریشان ہیں کہ ایلون مسک نے ایک ایسی تنظیم (ٹوئٹر) خرید لی ہے جو دنیا بھر میں صرف جھوٹ پھیلاتی ہے۔ امریکہ میں اب کوئی ایڈیٹر نہیں ہے۔ ہم بچوں سے یہ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ اسے سمجھ سکیں گے؟ کہ اس سے کیا خطرہ ہے؟" Biden Criticizes Musk
اس درمیان 40 سے زائد تنظیموں کے ایک گروپ نے ٹوئٹر کے 20 سب سے بڑے مشتہرین کو کمپنی کی فنڈنگ روکنے کے لیے ایک کھلا خط بھیجا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم "نفرت اور پروپیگنڈہ سے بھرا ہوا ہے۔" ٹویٹر پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واپس لانے کے مطالبات کے درمیان، مسک نے ایک مواد کی ماڈریشن کونسل بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ Biden says Twitter spews lies across the world