ایپل واچ کی وجہ سے جان بچنے کی خبریں مسلسل آتی رہتی ہیں۔ اس گھڑی میں بہت سے ایسے فیچرز دئے گئے ہیں جو آپ کے ہارٹ ریٹ بڑھنے، زمین پر گرنے یا کسی دوسری پوزیشن کے بارے میں معلومات دیتے ہیں۔ اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ایپل واچ نے ایک حاملہ خاتون کی جان بچائی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی رہنے والی جیسی کیلی اور ان کی بیٹی کی ایپل واچ نے گزشتہ روز چان بچائی۔ اس کے لیے انہوں نے ایپل واچ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، ایپل واچ نے خاتون کو ایب نارمل ہارٹ ریٹ کے بارے میں الرٹ کیا تھا۔
پہلے تو جیسی کیلی نے ایپل واچ سے ملنے والے الرٹ کو نظر انداز کیا حالانکہ ایپل واچ خاتون کو مسلسل الرٹ کررہا تھا۔ تاہم خاتوں کوئی فزیکل ایکٹیویٹی بھی نہیں کر رہی تھی۔ لیکن، سمارٹ واچ کے مسلسل الرٹس کے بعد، خاتون کو محسوس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ اس کے بعد خاتون نے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ ہسپتال میں اسے بتایا گیا کہ وہ زچگی کی حالت میں ہے اور حمل کی ایک پیچیدگی کا سامنا کر رہی ہے جسے پلے سینٹا ایبارشن کہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خاتون کا بلڈ پریشر گر رہا تھا اور خون بھی کم ہو رہا تھا۔