سان فرانسسکو : امریکی ملٹی نیشنل ٹیک کمپنی ایپل نے آئی فونز، آئی پیڈز اور میکس میں سیکیورٹی کی سنگین خامیوں کا پردہ فاش کیا ہے، جو ممکنہ طور پر ہیکرز کو ان ڈیوائسز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ "اس حوالے سے رپورٹ سے آگاہ ہے کہ خامی کا کافی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔" Apple warns of security flaw for iPhones, iPads and Macs
ایپل نے بدھ کے روز اس حوالے سے دو سکیورٹی رپورٹس جاری کیں۔
سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو متاثرہ ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس میں آئی فون 6ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز، آئی پیڈ کے 5ویں جنریشن کے بعد کے ماڈلز، تمام آئی پیڈ پرو ماڈلز، آئی پیڈ ایئر-2، اور میک کمپیوٹرز شامل ہیں۔ یہ کچھ آئی پوڈ ماڈلز کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔