حیدرآباد: ایپل نے منگل کے روز اپنی نئی مصنوعات لانچ کی ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں برانڈ نے 14 انچ اور 16 انچ کے اسکرین سائز والے MacBook Pro لانچ کیا، جو M2 Pro اور M2 Max chipsets کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے ساتھ ایپل نے میک منی بھی لانچ کیا ہے جو M2 اور M2 پرو کے ساتھ آتا ہے۔ اس ڈیوائس میں شامل نئے پروسیسر جو ایپل کی مصنوعات کی کارکردگی اور بیٹری کی لائف کو بڑھاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق M2 Pro اور M2 Max کے ساتھ آنے والا نیا MacBook Pro ماڈل Intel پر مبنی MacBook Pro سے 6 گنا تیز چلے گا۔
کیا قیمت ہے؟
MacBook Pro کے 14 انچ ویرینٹ کو آپ 1,99,900 روپے کی شروعاتی قیمت پر خرید سکیں گے۔ یہ ویرینٹ M2 پرو چپ سیٹ کے ساتھ آئے گا۔ وہیں اس پروسیسر کے ساتھ 16 انچ والی ویرینٹ کی قیمت 2,49,900 روپے ہوگی۔ جب کہ آپ M2 Max چپ سیٹ اور 14 انچ اسکرین سائز کے ساتھ MacBook Pro کو 3,09,900 روپے میں خرید سکیں گے۔
اس کا 16 انچ اسکرین سائز والا ویرینٹ کی قیمت 3,49,900 روپے ہے۔ یہ لیپ ٹاپ اسپیس گرے اور سلور کلر میں آتا ہے۔ آپ انہیں ایپل کے آفیشل اسٹور سے خرید سکتے ہیں۔ جب کہ M2 چپ کے ساتھ Mac Mini کی قیمت 59,900 روپے ہے، جب کہ M2 Pro پروسیسر والے ویرینٹ کی قیمت 1,29,900 روپے ہے۔ یہ ڈیوائسز 24 جنوری سے اسٹال پر دستیاب ہوگا۔