سین فرانسسکو: 2021 کے بعد پہلی بار ایپل کا مارکیٹ کیپ منگل کو ٹریڈنگ کے دوران 2 ٹریلین ڈالر سے نیچے گرگیا، جبکہ آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کا مارکیٹ کیپ 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا تھا جو اب 2 ٹریلین ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے۔ ٹیک کمپنی کو صرف ایک سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں $1 ٹریلین کا نقصان ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق، ایپل، بہت سی دیگر ٹیک کمپنیوں کی طرح، سپلائی چین کے مسائل سے متاثر ہے۔ کوویڈ انفیکشن کی تازہ ترین لہر کی وجہ سے چین میں اس کی مینوفیکچرنگ متاثر ہوئی ہے۔ 3 جنوری کو، ایپل کے شیئروں میں تقریباً 4 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 'ایپل کے مصنوعات کا مطالبہ اب صارفین میں کم دیکھا جاریا ہے۔ جو تشویش کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں: