سین فرانسسکو: ایپل اپنے iOS 17 سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سال کئی دوسرے سافٹ ویئر کو بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 9to5Make کی رپورٹ کے مطابق، آئی او ایس 17 کے حوالے سے ٹیک کمپنی کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں iOS 17 سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے بارے میں کئی باتیں واضح طور پر بتائی گئی ہے۔
ہر سال کمپنی اپنے مختلف اوپن سورس ریپوزٹری میں آنے والے iOS، macOS، اور watchOS اپ گریڈ کے حوالے سے کئی باتیں واضح کرتی ہے۔ حالانکہ آئی فون بنانے والی کمپنی کی جانب سے اس رپورٹ میں مستقبل کے ورژن کو TBA کہا جاتا ہے تاکہ اس کے اصل ورژن کو چھپایا جاسکے۔ اس سال جون میں کمپنی نے ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس (WWDC) میں iOS 17، macOS 14، iOS 10، iPadOS 17 آپریٹنگ سسٹمز کو لانچ کیا تھا۔