سین فرانسسکو: ایپل نے اپنی الیکٹرک 'ایپل کار' کی لانچنگ 2026 تک مؤخر کر دی ہے اور اس قیمت ایک لاکھ ڈالر سے کم ہونے کی توقع ہے۔ GizmoChina کی رپورٹ کے مطابق ایپل خود سے چلنے والی الیکٹرک کار جلد لانچ کرے گا۔ اس گاڑی کے پروجیکٹ کو 'ٹائٹن' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ Apple Car launch delays to 2026, may cost under $1,00,000
ابتدائی طور پر، آئی فون بنانے والی کمپنی کا ارادہ بغیر اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل کے ایک آٹوموبائل بنانے کا تھا تاکہ مسافر لیموزین طرز کی گاڑی میں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ سکیں۔ تاہم، اس منصوبے کو اب چھوٹا کردیا گیا ہے اور اس میں ڈرائیور کی سیٹ، اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈل کے ساتھ روایتی ڈیزائن پیش کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔